جس طرح سے کرکٹ کو جنٹل مین کا کھیل کہا جاتا ہے، اسی طرح سے اس نے اس بات کو ثابت بھی کیا ہے کہ واقعی یہ کھیل جنٹل مین سے کم نہیں ہے۔ کئی کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس بار بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کی جانب سے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کے ساتھ رویئے نے بھی ثابت کردیا کہ کرکٹ جینٹل مین کے طور پر کیوں مشہور ہوا ہے۔
وراٹ کوہلی کا انسانی ہمدردی والا مظاہرہ - demonstration
دنیا بھر میں کرکٹ کو جینٹل مین گیم سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ ماضی میں اکثر کھلاڑیوں کے رویوں نے کئی بار ثابت کیا ہے کہ یہ واقعی جینٹل مین گیم ہے۔ ایک ایسے ہی واقعہ نے اس کہاوت کو ایک بار پھر سے ثابت کردیا ہے۔
در اصل چننئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے لمبی اننگز کھیلی، جس کی وجہ سے دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل وہ شاٹ کھیل کر پیر کی تکلیف کے باعث زمین پر لیٹ گئے، اور پیر میں تکلیف کا احساس کرایا، جس کے فوراً بعد وراٹ کوہلی نے ان کا پیر پکڑ کر اسٹریچ کیا۔ وراٹ کوہلی کے انسانیت بھرے اس رویّے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی کئی سائٹس پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 3 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنالئے ہیں۔ کپتان جو روٹ 128 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ جب کہ دوم سبلے نے 87 رنز بنائے تھے، بھارت کی جانب سے بومراہ نے دو وکٹس حاصل کیے تھے۔