اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے خلاف باقی دو ٹیسٹ میچز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان - Sardar Patel Stadium, Ahmedabad

انگلینڈ کے خلاف 24 فروری سے احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں تیز گیند باز امیش یادو کی واپسی ہوئی ہے۔

India vs England test series
India vs England test series

By

Published : Feb 17, 2021, 5:49 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے مابین چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بقیہ دو میچز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے بقیہ دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان ٹویٹر کے ذریعے کیا۔

بشکریہ ٹویٹر

تیز گیند باز امیش یادو احمدآباد ٹیسٹ کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہ ٹیم میں شاردُل ٹھاکر کی جگہ لیں گے اور شاردل کو وجے ہزارے ٹرافی کے لیے ریلیز کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی نے انکِت راجپوت، اویس خان، سندیپ واریئر، کرشنپا گوتھم اور سوربھ کمار کو نیٹ بالر کے طور پر شامل کیا ہے۔

اس ساتھ ہی کے ایس بھرت اور راہل چہر کو بطور اسٹینڈ بائی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ رکھا گیا جبکہ ابھیمنیو ایشورن، شہباز ندیم اور پریانک پانچال کو وجے ہزارے ٹرافی کے لیے ریلیز کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
  • ٹیم اس طرح ہے۔

وراٹ کوہلی(کپتان)، اجنکیا رہانے(نائب کپتان)، روہت شرما، مینک اگروال، شبھمن گِل، چیتیشور پُجارا، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، ردھیمان ساہا(وکٹ کیپر)، آر اشون، کُلدیپ یادو، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، ایشانت شرما، جسپریت بمراہ اور محمد سراج

ABOUT THE AUTHOR

...view details