پہلی اننگ میں اکشر پٹیل کی شاندار گیندبازی(6 وکٹ) کے بعد روہت شرما کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت بھارت نے 3 وکٹ کھو کر 99 رنز بنالئے ہیں فی الحال روہت شرما 57 رنز اور اجنکیا رہانے ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں حالانکہ اس دوران اسٹیڈیم کی ایل ای ڈی لائٹس بند ہوگئی تھین جس کی وجہ سے کھیل کچھ وقت کے لیے رُکا رہا۔
انگلینڈ کو 112 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے آہستہ انداز میں اننگ کی شروعات کی۔
شبھمن گِل نے 51 گیندوں میں 11 رنز بنائے۔ انہیں جوفرا آرچر نے زیک کراؤلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ شبھمن کے آؤٹ ہونے کے بعد بھروسے مند بلے باز چیتیشور پجارا کریز پر آئے لیکن وہ کھاتہ کھولے بغیر جیک لیچ کا شکار بنے اور بھارت کا اسکور 2 وکٹ پت 34 رنز ہوگیا۔
اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان میں آئے اور روہت کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 64 رنوں کی پارٹنرشپ کی، خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو جیک لیچ نے ہی کوہلی کو آؤٹ کر کے توڑا۔ کوہلی نے 58 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ تاہم دوسری جانب سے روہے شرما نے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جبکہ اجنکیا رہانے ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 اور جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کئے۔