احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو 157 رنز کا ہدف دیا۔ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 77 رنز بنائے۔
پہلے بلے بازی کرنے آئی بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل اس میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کوہلی نے اس میچ میں سوریہ کمار یادو کی جگہ روہت شرما کو اتارا تھا لیکن روہت بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 17 گیندوں میں 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کا شکار بنے
گزشتہ میچ میں شاندار نصف سنچری بنانے والے ایشان کشن بھی ناکام رہے اور 4 رن بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ رشبھ پنت نے 25 اور سریش ایر 8 رنز بنائے۔