بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی۔20 مقابلہ میں سنیچر کو 36 رن سے جیت حاصل کرکے سیریز 3-2 سے اپنے نام کی لیکن اس دوران اس کا اوور ریٹ سست رہا جس سے اس کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
بھارت کو مقررہ وقت میں تمام چھوٹ دینے کے بعد دو اوور ریٹ سست پایا گیا۔ میچ کے دوران میدانی امپائروں انل چودھری اور نتن مینن کے علاوہ تیسرے امپائر کے این اننت پدمنابھن نے بھارتی کھلاڑیوں کو سست اوور ریٹ کے لئے قصور وار ٹھہرایا۔