اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے اترے گی بھارتی ٹیم - بھارتی ٹیم

بھارتی ٹیم میں سلامی بلے باز روہت شرما کی واپسی ہوسکتی ہے، جنہیں پہلے دو ٹی 20 میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔ دوسری طرف، مارک ووڈ کی انجری انگلینڈ کے لیے باعث تشویش ہے، جنہوں نے پہلے ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ انجری کے سبب دوسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔ تیسرے ٹی 20 میں بھی ووڈ کے کھیلنے کا شبہ ہے۔

IND VS ENG: Buoyant India look to slow it down against England
تیسرے ٹی 20 میں جیت کے مضبوط ارادے سے اتریں گی بھارتی ٹیم

By

Published : Mar 16, 2021, 8:19 AM IST

دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی کی سربراہی میں بھارتی ٹیم آج نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں برتری حاصل کرنے اترے گی۔

بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس نے اتوار کے روز دوسرے میچ میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ سے ڈیبیو کرنے والے ایشان کشن بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایشان 32 گیندوں پر 56 رنز بنا ئے تھے، جنہیں مین آف دی میچ دیا گیا تھا۔

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کے مطابق تیسرے ٹی 20 میچ میں پچ اسپن بولرز کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ بھارتی بولرز نے انگلینڈ کے بلے بازوں کو بہت پریشان کیا تھا اور انگلش ٹیم کے لیے صرف جیسن رائے نے 35 گیندوں پر 46 رنز بنائے تھے۔

اگر پچ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے تو پھر اکشر پٹیل کی بھارتی ٹیم میں شمولیت کی امیدیں بڑھ جائیں گی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن پہلے ٹی 20 میچ میں زیادہ رنز دینے کے بعد انہیں دوسرے ٹی 20 سے باہر رکھا گیا تھا۔

تیسرے میچ میں بھارتی ٹیم میں اوپنر روہت شرما کی واپسی ہوسکتی ہے، جنہیں پہلے دو ٹی 20 میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔ ان فارم لوکیش راہل کی جگہ روہت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے اور وہ ایشان کے ساتھ اوپننگ کرسکتے ہیں۔

مارک ووڈ کی انجری انگلینڈ کے لیے پریشانی کا باعث ہے، جنہوں نے پہلے ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ انجری کے سبب دوسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔ تیسرے ٹی 20 میں بھی ووڈ کے کھیلنے کا شبہ ہے۔ اس میچ کے لیے معین علی کو ٹیم میں جگہ دی جاسکتی ہے۔

معین کی شمولیت بھی پچ پر منحصر ہے۔ اوس میچ میں ایک بڑا عنصر ثابت ہوسکتا ہے اور ایسی صورتحال میں اس کا پیچھا کرنا آسان ہوجائے گا، لیکن مورگن کا کہنا تھا کہ آخری میچ میں اوس نہیں تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details