تیسرے دن کا کھیل کا آغاز انگلینڈ کی اننگ سے ہوا لیکن انگلینڈ ٹیم زیادہ دیر نہیں کھیل سکی اور 578 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں کھیلنا شروع کیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کی لیکن روہت 9 گیندوں میں محض 6 رنز بنا کر 19 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد چیتیشور پجارا کریز پر آئے اور اپنے روایتی انداز میں کھیلنا شروع کیا۔
اس دوران شبھمن گل بھی 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے بالترتیب 11 اور ایک رنز بنا کر جلدی جلدی پویلین لوٹ گئے اور ٹیم بحران کا شکار ہوگئی۔
محض 73 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد سب کی نظریں چیتیشور پجارا اور رشبھ پنت پر ٹکی ہوئی تھیں اور ان دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا۔