اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میں صورتحال کے مطابق کھیلنا پسند کرتا ہوں: رشبھ پنت

ملکی سرزمین پر پہلی سنچری بناکر انگلینڈ کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچانے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کہا کہ وہ ہمیشہ حالات کے مطابق کھیلتے ہیں اور گیند کو دیکھنے کے بعد ہی شاٹ لگاتے ہیں۔

rishabh pant
rishabh pant

By

Published : Mar 5, 2021, 10:04 PM IST

نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت نے چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 101 رنوں کی اننگ کھیلنے کے بعد میزبان براڈ کاسٹر سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'میرے کھیلنے کا انداز یہی ہے کہ میں صورتحال کے مطابق کھیلتا ہوں اور گیند دیکھنے کے بعد ہِٹ لگاتا ہوں۔

پنت نے کہا کہ 'میں اپنی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور ٹیم کو جِتوانا چاہتا ہوں۔ اگر میری اننگ سے ناظرین لُطف اندوز ہوتے ہیں تو یہ میرے لیے سب سے بڑی خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب میں اور روہت بھائی(روہت شرما) کھیل رہے تھے تو ہمارا منصوبہ بڑی پارٹنرشپ کا تھا۔ پِچ پر کچھ وقت گزارنے کے بعد میں نے بڑے شاٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ کئی بار جب گیند باز اچھی بالنگ کر رہا ہوتا ہے تو آپ کو اس کی گیندوں کا کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر خراب گیند آئے تو آپ اس پر ہِٹ لگا سکتے ہیں۔ یہی بات میرے ذہن میں تھی۔

یہ پوچھنے پر کہ، کیا ان کے دماغ میں سنچری تھی؟ پنت نے کہا کہ میں ذاتی مقاصد سے نہیں کھیلتا۔ ایسا کچھ میرے ذہن میں نہیں چل رہا تھا۔ میرے ذہن میں صرف ٹیم کا منصوبہ تھا۔

رشبھ پنت سے جب پوچھا گیا کہ 'ان کے پاس ہمیشہ اٹیک کرنے کا منسوبہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وقت میرا یہی منصوبہ رہتا ہے لیکن میں صورتحال کا اندازہ کرتا ہوں اور اسی کے مطابق آگے بڑھتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details