بھارت اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں ختم ہونے والی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سلامی بلے باز لیام لیونگ اسٹون کو تین سال بعد ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کے ٹی 20 اسکواڈ سے باہر ہونے پر ٹیم کے سلیکٹر ای ڈی اسمتھ نے کہا کہ رواں سال روٹ کے لیے مصروف سال ہوگا اس لیے انہیں ٹی 20 سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔