انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے دو ماہ طویل دورے پر ہے، جہاں وہ چننئی کے ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ انگلینڈ نے میچ کی شروعات میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے پہلی اننگ میں 578 کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑ کیا تھا، جب کہ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 337 رنز ہی بناسکی۔ رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 91 رنز بنائے۔ جب کہ چھتیشور پجارا نے 73 رنز بنائے۔ پجارا کی بدقسمتی تھی کہ چننئی ٹیسٹ میں ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چیتیشور پجارا نے پُل شاٹ کھیلا تو بال پاس ہی کھڑے انگلش فیلڈر کے کندھے سے لگ کر ہوا میں بلند ہوگئی جسے دوسرے فیلڈر نے کیچ کرلیا۔ 73 رنز پر بدقسمت طریقے سے آؤٹ ہونے پر بھارتی بیٹسمین نے غصے اور مایوسی کا اظہار بھی کیا۔
چننئی ٹیسٹ: انگلینڈ نے بھارت کو فالو آن نہیں کرایا، انگلینڈ کی حالت مستحکم - اردو خبر
چننئی میں بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بھارت کی پہلی اننگ 337 رنز پر اختتام پذیر ہوگئی اور وہ میچ میں 241 سے پچھڑ گئی۔ بھارتی ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا، لیکن انگلینڈ نے بھارت کو فالو آن نہیں کرایا، امکان یہی ہے کہ انگلینڈ اپنی دوسری اننگ میں مضبوط اسکور کھڑا کرکے پہاڑ جیسا ہدف بھارت کے سامنے رکھنا چاہتا ہے۔
چوتھے دن کی قابل ذکر بات بالر و بلے باز واشنگٹن سندر نے ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 85 بیش قیمتی رنز بنائے۔ انگلینڈ نے بھارت کو فالو آن نہیں کرایا اور خود ہی دوسری اننگ کھیل کر بڑا ٹارگیٹ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
دوسری اننگ میں انگلینڈ تیز کھیل کر بھارت کے سامنے بڑا ہدف رکھنے کے ارادہ سے میدان میں اترا ہے، لیکن اس کے 80 رنز پر ہی 4 وکٹس گرچکے ہیں۔ روی چندرن اشوین نے دو وکٹس لیے ہیں جب کہ کپتان جوئے روٹ ایک بار پھر پہلی اننگ والا کارنامہ دوہرانے کے ارادے سے 27 رنز بناکر میدان میں موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کتنا بڑا ہدف بھارت کے سامنے رکھتی ہے۔ تاہم یہ کہا جاسکتا ہے کہ فی الحال میچ میں انگلینڈ کی حالت مستحکم ہے۔