انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کی شاندار کامیابی کے بعد منگل کو چتیشور پجارا اور ہاردک پانڈیا نے چننئی میں گلابی گیند سے پریکٹس کی۔ احمد آباد میں تیسرا ٹیسٹ 24 فروری سے پنک بال کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ پانڈیا اور پجارا نے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ پانڈیا نے 2018 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے اور وہ راہل چاہر، گوتم اور شہباز ندیم کی گیندوں پر جالیوں پر پریکٹس کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی پجارا نے اسپن بالروں کے خلاف بھی پریکٹس کی۔
آپ کو بتادیں کہ 27 سالہ ہاردک پانڈیا بھارت کے لئے اب تک مجموعی طور پر 11 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں اور 532 رنز پر 31.06 کی باؤلنگ اوسط سے 17 وکٹ لے چکے ہیں۔ انہیں پہلے دونوں میچوں میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا، لیکن دوسرے ٹیسٹ میں بڑی کامیابی کے بعد وہ فوراً ہی میدان میں واپس آئے اور خوب نیٹ پریکٹس کی۔