اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ 2022 کے دورہ پاکستان پر پانچ کے بجائے سات ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے گا - پاکستان کرکٹ بورڈ

انگلینڈ گزشتہ ماہ منسوخ ہوئے اپنے دورہ پاکستان کے نقصان کی تلافی کے لیے 2022 کے پاکستان دورے میں دو اضافی میچ کھیلے گا۔ جہاں وہ پانچ کے بجائے سات ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے گا۔

england to play two additional t20 internationals on pakistan tour of 2022
انگلینڈ 2022 کے دورہ پاکستان پر پانچ کے بجائے سات ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے گا

By

Published : Nov 11, 2021, 5:53 AM IST

انگلینڈ مردوں کی ٹیم ستمبر اور اکتوبر 2022 میں پاکستان کے دورے پر دو اضافی ٹی- 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ ایسا اس لیے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈ نے پاکستان کو دورہ آخری وقت پر منسوخ کردیا تھا اور اسی نقصان کی تلافی کے پیش نظر انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ای سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان منگل کو لاہور میں ہوئی میٹنگ میں اس پر مہر لگی۔

اس میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ اور ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن اور ان کے نائب مارٹن ڈرلو موجود تھے۔

انگلینڈ نے آخری بار 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، گزشتہ ماہ انہوں نے اس وقت اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا، جب سیکیورٹی خدشات کے باعث نیوزی لینڈ نے بھی راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ون ڈے سے چند گھنٹے قبل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ہیریسن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ، ’’میں اور ای سی بی کے سینئر ڈائریکٹر مارٹن ڈورلو نے لاہور کا دورہ کیا اور پی سی بی کے ساتھ ہماری بات ہوئی جس کے بعد ہم نے مستقبل کے بارے میں بھی بات کی۔ پی سی بی اور ای سی بی ان دونوں ہی بورڈوں کا ایک تاریخی رشتہ رہا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، 1998 ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا، سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details