اردو

urdu

ETV Bharat / sports

England Defeat India: روٹ اور بیئرسٹو کی سنچری سے انگلینڈ کی تاریخی جیت - ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچویں ری شیڈول ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے شاندار جیت حاصل کرکے سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔ England thrash India by 7 wickets in 5th Test, series draw at 2-2

England thrash India by 7 wickets in 5th Test, series draw at 2-2
روٹ اور بیئرسٹو کی سنچری، انگلینڈ کی بھارت پر یکطرفہ جیت

By

Published : Jul 5, 2022, 4:51 PM IST

Updated : Jul 5, 2022, 8:29 PM IST

ایجبسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جو روٹ اور جانی بیئرسٹو کی شاندار سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے ناٹ آؤٹ 269 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران جو روٹ نے 173 گیندوں میں 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 142 رنز بنائے جبکہ جانی بیئرسٹو نے 145 گیندوں میں 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 114 رنز کی اننگ کھیلی۔

سابق کپتان جو روٹ اور جانی بیرسٹو کی شاندار سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے 2-2 سے برابری کی۔ میچ گزشتہ برس انگلینڈ میں کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کا حصہ تھا، گزشتہ برس کورونا وائرس کیسز بڑھنے کی وجہ سے آخری ٹیسٹ میچ مؤخر کر دیا گیا تھا۔ اس ری شیڈول میچ میں جو روٹ (ناٹ آؤٹ 142) اور جونی بیئرسٹو (ناٹ آؤٹ 114) کی شاندار سنچریوں اور ان کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 269 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو ٹیسٹ کے پانچویں دن پہلے ہی سیشن میں 7 وکٹ سے شکست دے دی، اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-2 سے برابری کرلی۔ 378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے میچ کے آخری دن تین وکٹ پر 259 رنز سے کھیلنا شروع کیا اور تین وکٹوں پر 378 رنز بنا کر تاریخی فتح اپنے نام کی۔

اس سے قبل بھارت نے دوسری اننگز میں 245 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کے سامنے جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف رکھا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے چائے کے وقت تک ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنائے جس سے ٹیم کو جیت کی بنیاد مل گئی لیکن اس کے بعد انگلینڈ نے دو رنز کے وقفے میں تین وکٹیں گنوا دیں۔ تاہم جو روٹ اور بیرسٹو نے تیسری وکٹ 109 کےا سکور پر گرنے کے بعد گزشتہ روز چوتھی وکٹ کے لیے 150 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت قائم کر کے انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا تھا اور آج انہوں نے اس شراکت داری کو آگے بڑھایا اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے میچ ختم کردیا۔ ان دونوں کے درمیان 269 رنوں کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ ہوئی۔ روٹ 173 گیندوں میں 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 142 رنز اور بیرسٹو 145 گیندوں میں 15 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 114 رن بناکر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کے تین وکٹوں میں سے دو بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے حاصل کئے جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

سیزن کی چھٹی سنچری بنانے والے جانی بیئرسٹو کو میچ کی دونوں اننگز میں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بیئرسٹو نے پہلی اننگ میں بھی سنچری بنائی تھی۔ میچ کے بعد بیئرسٹو نے کہا کہ 'پچھلے چند مہینے میرے لیے بہت اچھے رہے ہیں۔ میں زیادہ نہیں کر رہا ہوں، بس اپنے کھیل کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ میں بنیادی چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہم حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ میرے لیے شاندار رہے ہیں۔ ہم جس طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس میں ہم کئی بار ہار جائیں گے لیکن مستقل مثبت سوچ کے ساتھ اپنے کھیل کو آگے بڑھانا اچھا خیال ہے۔ مجھے بائیو ببل میں رہنا پسند نہیں ہے۔ میدان میں کھیلنا اور پرفارم کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔

اس کے علاوہ اپنی 28ویں ٹیسٹ سنچری بنا کر پلیئر آف دی سیریز بننے والے جو روٹ نے کہا کہ 'کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس سے پہلے کہا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ نہیں کریں گے۔ ہم ہدف کا تعاقب کریں گے۔ اس اننگز میں ہمارے اوپنرز نے بہت اچھی شروعات کی۔ یہ ایک شاندار تیز گیندبازی اٹیک کے سامنے بہت اہم شراکت داری تھی۔ ڈریسنگ روم میں موجود ہر شخص کی ایک ہی سوچ تھی کہ جو بھی اسکور ہو ہم اس کا پیچھا کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اچھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ اسے جاری رکھنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:IND vs ENG 5th Test: ایجبسٹن ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط

Last Updated : Jul 5, 2022, 8:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details