اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan vs England, 1st Test انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 657 رنز اسکور کیے - انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف شاندار بلے بازی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلی اننگ میں انگلینڈ نے 657 رنز بنائے۔ Pakistan vs England, 1st Test

England pile up mammoth 657 against Pakistan in first Test
پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 657 رنز اسکور کیے

By

Published : Dec 2, 2022, 2:23 PM IST

راولپنڈی: پاکستان کے خلاف انگلینڈ نے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز چار وکٹ کے نقصان 506 رنز سے کیا، لیکن 515 رنز پر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کے بال پر آوٹ ہوئے، جب کہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔ وہیں ہیری بروک نے بازی کا سلسہ جاری رکھا اور 116 گیندوں پر 5 چھکے اور 19 چوکے کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے سب سے زیادہ 4، نسیم شاہ 3 اور محمد علی نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا، جب کہ حارث رؤف نے ایک وکٹ لیے۔ Pakistan vs England, 1st Test

ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے 4 بلے بازوں نے سنچریوں کی مدد سے 112 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 75 اوورز کے کھیل میں 4 وکٹوں پر 506 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے نسیم شاہ کے پہلے اوور میں 14 رنز بٹورے اور محض نویں اوور میں نصف سنچری مکمل کر لی۔ اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کرالی دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیم کی سنچری کھیل کے پہلے ہی گھنٹے میں صرف 13.4 اوورز میں مکمل کرا دی۔ زیک کرالی نے نسبتاً زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور کھانے کے وقفے کے فوراً بعد اپنی سنچری مکمل کرلی، جب کہ ان کے ساتھی بین ڈکٹ بھی ان کے نقش قدم پر گامزن رہے۔ زیک کرالی 99 کے اسکور پر اس وقت خوش قسمت ثابت ہوئے جب امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا لیکن ڈی آر ایس کے استعمال کی بدولت وہ ناٹ آؤٹ قرار پائے کیونکہ ہاک آئی میں گیند لیگ اسٹمپ سے باہر جا رہی تھی۔ بین ڈکٹ کو بھی سنچری مکمل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور حارث رؤف کو چوکا لگا کر انہوں نے 104 گیندوں پر کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کر لی۔

پاکستان کو 233 کے اسکور پر پہلی کامیابی اس وقت ملی جب بین ڈکٹ 107 رنز بنانے کے بعد ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ قرار پائے، فیلڈ امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا، جس پر پاکستان نے ریویو لینے کا درست فیصلہ کیا جس پر بائیں ہاتھ کے اوپنر آؤٹ قرار پائے اور یوں زاہد محمود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی ٹیم ابھی اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ حارث رؤف نے 122 رنزپر کھیلنے والے زیک کرالی کی وکٹیں بکھیر دیں۔

مزید پڑھیں:

انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details