لاہور: سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ وقت اوررز میں 210 رنز بنائے۔ 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے۔ England defeat Pakistan by 67 runs, win series 4-3
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈاوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت داری بنائی لیکن پھر ایلکس ہیلز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کو دوسرا نقصان فل سالٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 20 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ 30 رنز پر پویلین لوٹے۔ 101 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ڈاوڈ ملان اور ہیری بروک نے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 209 رنز تک پہنچایا۔ ملان 47 گیندوں پر 78 اور ہیری بروک 29 گیندوں پر 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔