اردو

urdu

By

Published : Sep 15, 2022, 2:16 PM IST

Updated : Sep 15, 2022, 2:55 PM IST

ETV Bharat / sports

England cricket team arrives for Pakistan انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 17 برس بعد پاکستان آمد

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ England cricket team arrives for Pakistan tour in 17 years

England cricket team arrives for Pakistan tour in 17 years
انگلینڈ کرکٹٹیم 17 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

کراچی: 17 برس بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آج کراچی پہنچی ہے۔ یہاں انگلینڈ کرکٹ ٹیم 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ سیریز کے پہلے 4 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، جب کہ آخری 3 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ England cricket team arrives for Pakistan tour in 17 years

بتادیں کہ انگلینڈ کی ٹیم آخری بار سنہ 2005 میں پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔ تب انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلی تھی، جس میں پاکستانی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز 2-1 سے جیتی۔ اس کے علاوہ 5 ونڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان 3-2 سے جیتنے میں کامیاب رہا۔

واضح رہے کہ سال 2009 میں سری لنکن ٹیم جب پاکستان کے دورے پر سیریز کھیلنے پہنچی تھی تو اس دورے پر سری لنکن کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سٹیڈیم سے باہر نکالا گیا تھا۔ اگرچہ کھلاڑیوں کو زیادہ چوٹ نہیں آئی تھی، لیکن اس کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روک دی گئی۔ اب آہستہ آہستہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 15, 2022, 2:55 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details