اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Netherlands vs England: انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور بنایا - نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں 498 رنز بنایا

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں 498 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیم اسکور کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔Netherlands vs England

انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور بنایا
انگلینڈ نے ون ڈے کا سب سے بڑا اسکور بنایا

By

Published : Jun 17, 2022, 8:48 PM IST

انگلینڈ نے نیدرلینڈڑ کے شہر ایمسٹیلوین میں کھیلے گئے 50 اوورز کے میچ میں جوس بٹلر (162)، فلپ سالٹ (122) اور لیام لیونگ اسٹون (66) کی بدولت 50 اوورز کے میچ میں نیا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 2018 میں ناٹنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنا کر اس وقت سب سے زیادہ ون ڈے ٹیم کا اسکور کا ریکارڈ درج کیا تھا۔Netherlands vs England

نیدرلینڈنے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ شین اسنیٹر بھی اوپنر جیسن رائے کو ایک رن پر آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے تاہم اس کے بعد نیدرلینڈ کے گیند بازوں کی ایک نہ چلی۔ رائے کے ساتھی سالٹ نے 93 گیندوں پر 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان نے 109 گیندوں پر 125 رنز جوڑے۔ ملان نے اپنی اننگز میں نو چوکے اور تین چھکے لگائے۔

میچ کے 30ویں اوور میں ٹیم کے اسکور 223 رنز پر سالٹ آوٹ ہوئے اور چوتھے نمبر پر آنے والے جوس بٹلر نے اننگز کی رفتار بدل دی۔ انگلینڈ نے آخری 20.2 اوورز میں 275 رنز جوڑے جس میں بٹلر نے 162 رنز کا بڑا تعاون کیا۔ بٹلر نے 70 گیندوں کی اس دھماکہ خیز اننگز میں 14 چھکے اور سات چوکے لگائے۔ جارحانہ بلے باز لیام لیونگسٹون نے بٹلر کا ساتھ دیا۔ لیونگ اسٹون نے صرف 22 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے چھ چھکے اور چھ چوکے لگائے۔

اس میچ میں 26 چھکوں کی بارش ہونے کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ جوس بٹلر نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام دوسرے نمبر پر لکھوا لیا۔ انہوں نے 65 گیندوں میں 150 رنز مکمل کیے جب کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے یہ کارنامہ 64 گیندوں میں انجام دیا تھا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے پیٹر سیلر نے دو جبکہ لوگن وان بیک اور شین سنیٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: AUS vs SL 2nd ODI: سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز برابر کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details