برسبین: انگلینڈ نے جوس بٹلر (73) اور ایلکس ہیلز (52) کی نصف سنچریوں کی مدد سے منگل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر سیمی میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔ England beat New Zealand by 20 runs, Remain in Semi-Final Race
گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 159 رنز ہی بنا سکی اس طرح انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
گلین فلپس نے نیوزی لینڈ کو ہدف تک پہنچانے کے لیے نصف سنچری کی اننگز کھیلی، لیکن انہیں کوئی سہارا نہیں ملا۔ فلپس نے 36 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور 18ویں اوور میں آوٹ ہوگئے، ان کے آؤٹ ہوتے ہی کیویز کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
انگلینڈ اپنے گروپ میں چار میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا (-0.30) کے بھی چار میچوں میں پانچ پوائنٹس ہیں، لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ رینک پر موجود نیوزی لینڈ (2.23) کے پاس یہ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا موقع تھا، لیکن اس ہار سے اس کا رن ریٹ کافی حد تک انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہنچ میں آگیا ہے۔ تینوں ٹیموں کو ابھی سپر 12 کا ایک میچ کھیلنا ہے۔
کپتان بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ہیلز کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بٹلر ہیلز نے 10 اوورز میں 81 رنز جوڑ کر انگلینڈ کو پہلی وکٹ کے لیے مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ہیلز نے 40 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ گرنے کے بعد بٹلر نے بھی ہاتھ کھولے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 47 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔