اردو

urdu

ETV Bharat / sports

England vs India 2nd ODI: دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست - انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو دی شکست

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ انگلینڈ نے 100 رنز سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 247 رنز کا ہدف رکھا۔ جواب میں ٹیم انڈیا صرف 146 رنز بنا سکی اور میچ 100 رنز سے ہار گئی۔ England Beat India by 100 Runs

دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست
دوسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست

By

Published : Jul 15, 2022, 6:33 AM IST

لندن: دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 246 رنز بنائے۔ پہلی اننگز کے بعد بھارت کی جیت تقریباً یقینی نظر آرہی تھی لیکن انگلینڈ کے گیند بازوں نے پہلے ہی اوور سے شاندار گیند بازی کی۔ شروع میں رنز روکے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں لیں۔ آخر میں بھارتی ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 100 رنز سے میچ ہار گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلی نے سب سے زیادہ چھ وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں 1۔1 کی برابری آگئی ہے۔ England Beat India in the second ODI

یجویندر چہل (10 اوور 47 رن 4 وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کو دوسرے ون ڈے میں 246 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز 50 رن تک نہیں پہنچ سکا۔ معین علی نے 47، ڈیوڈ ولی نے 41 اور جونی بیرسٹو نے 38 رن بنائے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی گیند پر ہی انگلینڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ انگلینڈ کے اوپنرز جیسن رائے اور بیرسٹو نے ذہانت سے بلے بازی کی اور پہلے وکٹ کے لیے 41 رن جوڑے لیکن رائے ہاردک پانڈیا کی گیند پر لوز شاٹ کھیلنے کے بعد سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ رائے نے 33 گیندیں کھیلیں اور دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رن بنائے۔

پہلے میچ کی طرح اس بار بھی انگلینڈ کا مڈل آرڈر ناکام رہا۔ رائے کے آؤٹ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد چہل نے بیئرسٹو کو بھی بولڈ کر کے پویلین لوٹا دیا اور اس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔ 30 رن کے اندر جو روٹ (11)، بین اسٹوکس (21) اور کپتان جوس بٹلر (4) کے وکٹ گنوانے کے بعد انگلینڈ نے اپنی آدھی ٹیم کو 102 رن پر پویلین لوٹا دیا۔

اس کے بعد لیام لیونگسٹن نے معین علی کے ساتھ 46 رن کی شراکت داری کی۔ لیونگسٹن نے پانڈیا کے آؤٹ ہونے سے قبل دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 (33) رن بنائے۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ولی نے بھی معین کے ساتھ 62 رن کی شراکت داری کی۔ معین نے اپنی اننگز میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رن جوڑے جبکہ ولی نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 41 رن بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Virat Kohli Dropped Against West Indies: وراٹ کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر

ان کے علاوہ انگلش بلے بازوں میں سے کوئی بھی اہم کردار ادا کرنے میں ناکام رہا اور انگلینڈ 246 رن پر آل آؤٹ ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے یوزی چہل نے سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے جبکہ ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ محمد سمیع اور پرسدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ انگلینڈ کے 247 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 38.5 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 29، جڈیجہ 29، سریا کمار یادو 27 اور محمد شمیع نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ وہیں کوہلی نے 16 رنز بنائے۔ ریسی ٹوپلی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details