اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ashes 2023 انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹیسٹ میں شکست دی - اسٹورٹ براڈ کا آخری میچ

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 49 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے سامنے 384 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ England Beat Australia in fifth Test

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹیسٹ میں شکست دی
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹیسٹ میں شکست دی

By

Published : Aug 1, 2023, 7:35 AM IST

لندن: تیسرے سیشن میں کرس ووکس (4/4) اور معین علی (76/3) کی میچ جیتنے والی گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے پیر کے روز آسٹریلیا کو پانچویں ایشیز ٹیسٹ میں 49 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کے سامنے 384 رنز کا ہدف رکھا تھا جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پانچویں روز 334 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیائی ٹیم تیسرے سیشن میں تین وکٹ پر 264 رنز بنا کر سیریز 3-1 سے جیتنے کے فراق میں تھی۔ اس کے بعد ووکس نے اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کو آؤٹ کرکے میچ کو انگلینڈ کے حق میں کرلیا، جب کہ معین نے ٹریوس ہیڈ، مچل مارش اور پیٹ کمنز کی وکٹیں لے کر کنگاروز کو 294/8 تک پہنچا دیا۔ اسٹوارٹ براڈ نے اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے آخری دو وکٹیں لے کر انگلینڈ کو سیریز کی شکست سے بچایا اور اپنے کرکٹ کیریئر کا شاندار اختتام بھی کیا۔

چوتھے دن اوپننگ جوڑی کی ناقابل شکست 135 رنز کی شراکت کے بعد آسٹریلیا نے پانچویں دن 25 رنز کے اندر اپنی ابتدائی دو وکٹیں گنوا دیں۔ ڈیوڈ وارنر 106 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ خواجہ نے ووکس کا شکار ہونے سے قبل 145 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ مارنس لیبوشگن (13) بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، جبکہ اسمتھ اور ہیڈ نے آسٹریلیا کی اننگز کو سنبھالتے ہوئے ہدف کی طرف بڑھنا شروع کیا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 95 رنز کی شراکت انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کے لیے درد سر بن رہی تھی لیکن ران کی انجری میں مبتلا معین نے ہیڈ کو آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کو ایک قیمتی کامیابی دلائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details