لندن:انگلینڈ نے پیر کے روز اگلے سال جنوری میں ہندوستان کے دورے کے لیے چار اسپنروں پر مشتمل اپنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔شیعب بشیر انگلینڈ کی ٹیم میں نیا چہرہ ہوں گے۔
کپتان بین اسٹوکس پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ شعیب بشیر اسپنر نے صرف چھ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ جیک لیچ اسپن اٹیک کی قیادت کریں گے جس میں ریحان احمد اور بائیں ہاتھ کے اسپنر ٹام ہارٹلی بھی شامل ہیں۔
کرس ووکس، لیام ڈاسن اور ویل جیکس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، ٹیم میں جیمس اینڈرسن، گس اٹکنسن، مارک ووڈ اور اولی رابنسن فاسٹ بولر طور پر شامل ہیں۔