اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 گرباز اور ابراہیم کے درمیان شاندار شراکت، انگلینڈ کو 285 رنز کا ہدف

افغانستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 13ویں ون ڈے میں اتوار کو پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اوپنر رحمن اللہ گرباز (57 گیندوں میں 80 رن) اور ابراہیم(28 رن) کی پہلے وکٹ کے لئے بہترین 114 رنز کی شاندار شراکت کی بدولت انگلینڈ کو 285 رنز کا ہدف دیا۔

Eng vs Afg Cricket World Cup 2023
گرباز اور ابراہیم کے درمیان شاندار شراکت، انگلینڈ کو 285 رنز کا ہدف

By UNI (United News of India)

Published : Oct 15, 2023, 8:05 PM IST

نئی دہلی: انگلینڈ نے آج یہاں ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپننگ بلے باز گرباز اور ابراہیم زدران کی جوڑی نے افغانستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ گرباز ایک سرے سے جارحانہ انداز سے کھیل رہے تھے اور دوسری جانب ابراہیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔ اس جوڑی نے پہلے 10 اوورز میں 79 رنز بنائے۔ افغانستان کو پہلا دھچکا 17ویں اوور میں 114 رنز کے اسکور پر لگا۔ اس وقت صبر سے بیٹنگ کرنے والے ابراہیم 48 گیندوں میں 28 رنز بنا کر عادل راشد کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

گرباز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی تیسری نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 57 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ وہ بٹل کی گیند پر ڈی جے ولی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ اس اننگز کے دوران گرباز نے ایشیا میں ون ڈے میچوں میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کر لیے۔

اس کے بعد افغانستان کا مڈل آرڈر بگڑ گیا۔ 19ویں اوور میں رحمت شاہ تین رنز بنا کر راشد بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ کے طور پر حشمت اللہ شاہدی 14 رنز بنا کر جو روٹ کا شکار بنے۔ عظمت اللہ عمرزئی کو ووکس کے ہاتھوں کیچ کر کے 19 رنز پر لیونگسٹن نے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے اکرام علی خیل نے 58 رنز بنا کر افغانستان کی اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ وہ ٹوپلے کی گیند پر کرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مشکل وقت میں اکرام اور راشد خان نے 43 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور ٹیم کو اچھے اسکور کی طرف لے گئے۔ راشد نے 22 گیندوں میں 23 رنز بنائے۔ لوئر آرڈر میں مجیب الرحمان نے 16 گیندوں پر 28 رنز کی اہم شراکت کی۔ وہ ووڈ کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 42 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مارک ووڈ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ رائس ٹوپلے، لیام لیونگسٹن اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے وہ تعاقب کرنے کو ترجیح دیں گے جبکہ افغانستان کے کپتان نے بھی پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ پر 300 سے زائد کا سکور اچھا رہے گا۔ افغانستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ اکرام کو نجیب کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اگر انگلینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے بعد ورلڈ کپ میں 50 فتوحات مکمل کرنے والی چوتھی ٹیم ہوگی۔

افغانستان ٹیم: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، محمد نبی، ابراہیم علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، نوین الحق، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان۔

انگلینڈ کی ٹیم: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، جوس بٹلر (کپتان )، ہیری بروک، لیام لیونگسٹن، کرس ووکس، سیم کرن، عادل رشید، مارک ووڈ، ریس ٹاپلی۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details