اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Emerging Asia Cup Final ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آج - ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل

ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کا فائنل مقابلہ آج کولمبو میں بھارت اے اور پاکستان اے کے درمیان دوپہر دو بجے سے کھیلا جائے گا۔ بھارت نے آخری بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا خطاب سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں 2013 میں جیتا تھا۔ India A and Pakistan A Final Match

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آج
ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل مقابلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آج

By

Published : Jul 23, 2023, 10:55 AM IST

کولمبو: ایک سنسنی خیز سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو ہرانے کے بعد بھارت اے اتوار کو فائنل میں پاکستان اے کو شکست دے کر دوسری بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا خطاب جیتنے کی کوشش کرے گا۔ جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں انڈیا-اے نے بنگلہ دیش-اے کے خلاف 51 رنز کی سنسنی خیز جیت درج کی، جبکہ پاکستان-اے نے سری لنکا-اے کو 60 رنوں سے ہرایا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان-اے کو خطابی مقابلے میں ہرانا آسان نہیں ہوگا، لیکن باصلاحیت نوجوانوں سے بھری بھارتی ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔ بھارت-اے اور پاکستان-اے لیگ مرحلے میں بھی آمنے سامنے آئے تھے، جہاں سائی سدرشن کی سنچری کی بدولت بھارتی ٹیم نے بازی ماری تھی۔

تمل ناڈو کے سدرشن اس ٹورنامنٹ کی چار اننگز میں 191 رنز بناچکے ہیں۔ خطابی مقابلے سے پہلے، سدرشن نے کہا کہ انہوں نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی سے پرسکون رہنا سیکھا ہے اور وہ اس خوبی کو اپنے اندرلانا چاہیں گے۔ سدرشن نے میچ سے قبل اسٹار اسپورٹس سے کہا، ماہی بھائی کو سب جانتے ہیں، وہ بہت پرسکون ہیں اور جب بھی میں ان سے بات کرتا ہوں تو وہ یہی کہتے ہیں کہ مجھے اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ جاننا چاہیے اور یہ بھی جاننا چاہیے کہ میں ٹیم کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔ کسی اور کی نقل کرنے سے زیادہ یہ جاننا ضروری ہے کہ میں کیا کر سکتا ہوں۔ دوسری طرف وراٹ (کوہلی) کا دماغ بہت مضبوط ہے۔ میں ان سے یہ خوبی لینا چاہتا ہوں"۔

یہ بھی پڑھیں: ACC Emerging Asia Cup بنگلہ دیش اے کو شکست دے کر بھارت اے فائنل میں داخل، پاکستان سے ہوگا مقابلہ

ہندوستانی ٹیم کے لئے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کسی نہ کسی کھلاڑی نے آگے آکر میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کپتان یش دھول نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف سنچری بنا کر ہندوستان کو ہدف تک پہنچایا، جبکہ ابھیشیک شرما نے نیپال کے خلاف 87 رنز کی دمدار اننگ کھیلی۔ بنگلہ دیش اے کے خلاف سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم شکست کے دہانے پر کھڑی تھی لیکن نشانت سندھو اور مانو سوتھار نے آپس میں آٹھ وکٹیں لے کر ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔ اب اپنے جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، انڈیا-اے کو ایک بار پھر روایتی حریف پاکستان کو شکست دینی ہوگی۔ ہندوستان نے آخری بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا خطاب سوریہ کمار یادو کی کپتانی میں 2013 میں جیتا تھا۔ سدرشن، یش دھول، دھرو جورل اور ابھیشیک شرما جیسے نوجوانوں سے بھری ہندوستانی ٹیم کے پاس اتوار کو آر پریماداسا اسٹیڈیم میں اس کارنامے کو دہرانے کا موقع ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details