اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Corruption In Cricket ناصر حسین سمیت پونے ڈیولز کے آٹھ کھلاڑیوں پر بدعنوانی کا الزام

آئی سی سی کی انسداد بدعنوانی یونٹ (اے سی یو) نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر ناصر حسین سمیت ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کی فرنچائز پونے ڈیولز کے کل آٹھ ارکان پربدعنوانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ الزامات ابوظہبی میں کھیلے گئے 2020-21 کے ایڈیشن سے متعلق ہیں۔ Eight players and officials charged for Corruption

ناصر حسین سمیت پونے ڈیولز کے 8 کھلاڑیوں پر بدعنوانی کا الزام
ناصر حسین سمیت پونے ڈیولز کے 8 کھلاڑیوں پر بدعنوانی کا الزام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 10:37 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی کرکٹر ناصر حسین کے علاوہ ڈیولز ٹیم کے شریک مالک کرشنا کمار چودھری، پیراگ سانگھوی کا نام آگے آیا ہے۔ ان کے علاوہ یو اے ای کے ڈومیسٹک کرکٹر رضوان جاوید، سری لنکا کے سالیہ سمن، بیٹنگ کوچ اشعر زیدی، اسسٹنٹ کوچ سنی ڈھلوں اور ٹیم منیجر شاداب احمد پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں۔ 2021 کے بعد ڈیولز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بنی ہے۔ انہوں نے اس سال سپر لیگ میں چھ میچوں میں سے ایک جیت کے ساتھ آخری نمبر پرفنش کیا تھا۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے اس ٹورنامنٹ کوصاف ستھرا رکھنے کے مقصد سے اے سی یو کو اس ٹورنامنٹ پر نگرانی کی ذمہ داری دی تھی۔ آٹھوں ملزمان کو منگل کے اعلان کے دو ہفتوں کے اندر اپنا دفاع پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اے سی یو کی فہرست میں اعلیٰ سطح کے کرپٹ افراد ڈیولز کی ٹیم کو ان کے میچوں کے نتائج کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم، آئی سی سی نے ایک میڈیا ریلیز میں کہا کہ وہ ان کوششوں کو 'ناکام' کر چکے ہیں۔ آٹھوں پر ایپروچ رپورٹ نہ کرنا، چھان بین میں مدد نہ کرنا یا اس میں تاخیر کرنا، جیسے الزامات تو لگائے گئے ہیں، ساتھ ہی کئی اور الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ سانگھوی پر میچ کے نتائج یا پیشرفت پر جوا کھیلنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladesh Cricket Team بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے لیے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا

زیدی، جاوید، سمن اور ڈھلوں کو میچ فکس کرنے، نتیجہ پر اثر انداز ہونے یا کسی بھی طرح سے کھیل کو تبدیل کرنے کی کوشش کا قصوروار پایا گیا۔ اس کے علاوہ جاوید اور سمن پر کھلاڑی کو کرپشن کرنے کا لالچ دینے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ حسین ان میں سب سے بڑا نام ہے اور بنگلہ دیش کے لیے تینوں فارمیٹس کھیل چکے ہیں۔ اس پر 750 ڈالر(تقریباً 62000 روپے) سے زیادہ کے تحائف کی اطلاع نہ دینے کا الزام لگایا گیا ہے، جو اے سی یو کوڈ کے مطابق لازمی ہوتاہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details