اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Eden Garden Will Host Complete T20 Series: طویل عرصے بعد ایڈن گارڈن میں مکمل سیریز - بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹی 20 سیریز کے ساتھ مغربی بنگال میں دو برسوں کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔ India vs West Indies T 20 Series اس مرتبہ اسٹیڈیم میں 75 فیصد شیدائیوں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایڈن گارڈن
ایڈن گارڈن

By

Published : Feb 16, 2022, 8:04 PM IST

مغربی بنگال کے کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ Eden Garden will host complete T 20 series

ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تمام میچز کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 16 فروری، دوسرا 18 اور تیسرا 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مغربی بنگال حکومت کی جانب سے نئی کورونا گائیڈ لائن کے مطابق اس مرتبہ اسٹیڈیم میں 75 فیصد شیدائیوں کے داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے کہا کہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایڈن گارڈن میں مکمل سیریز کھیلی جائے گی۔ پورے اسٹیڈیم کو سینٹائز کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شائقین کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details