اردو

urdu

ETV Bharat / sports

England Womens Team ای سی بی نے مرد و خواتین کی میچ فیس مساوی کی - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بدھ کو مرد اور خواتین کرکٹرز کے لیے فی میچ فیس برابر کرنے کا اعلان کیا۔ای سی بی نے مرد و خواتین کی میچ فیس مساوی کرنے کا اعلان کیا۔

ای سی بی نے مرد و خواتین کی میچ فیس مساوی کی
ای سی بی نے مرد و خواتین کی میچ فیس مساوی کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2023, 8:15 PM IST

لندن:انگلینڈ ہندوستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے بعد چوتھا ملک ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں تاریخی برابری کی طرف گامزن ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پہلے ہی آئی سی سی ایونٹس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے مساوی انعامی رقم کا اعلان کر چکی ہے۔

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے اس خبر کو ’شاندار‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کرکٹ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے ایک پرکشش کھیل بن جائے گا۔

انہوں نے کہا یہ بہت اہم ہے کہ ہم خواتین کے کھیل کو آگے بڑھانا جاریرکھیں۔ انگلینڈ کی خواتین اور انگلینڈ کے مردوں کے لیے برابر میچ فیس دیکھنا شاندار ہے۔خواتین کے کھیل کے لیے سفر کی سمت ہمیشہ سب سے اہم بات رہی ہے۔ ہمارا مقصد ایک پائیدار پروڈکٹ بنانا ہے جسے لوگ دیکھنا اور کھیلنا چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یکساں میچ فیس کا فیصلہ کرکٹ کو لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے ایک پرکشش کھیل بنا دے گا۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رچرڈ گولڈ نے کہا کہ یہ بہتری خاتون کرکٹ میں انگلینڈ کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس موسم گرما کی سنسنی خیز خواتین کی ایشز سیریز نے دکھایا کہ کس طرح اس ملک میں اسٹیڈیم اور ٹی وی پر شائقین کی ریکارڈ موجودگی کے ساتھ خاتون کرکٹ تیزی سے فروغ پارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pakistam VS Nepal پاکستان کا نیپال کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

گولڈ نے کہاکہ خواتین اور لڑکیوں کے کھیلوں کو فروغ دینا ہمارے لیے ایک اہم ترجیح ہے۔ حالیہ برسوں میں ہم نے گھریلو خواتین کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور مستقبل کے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے کھلاڑیوں کے انعامات کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ میچ فیس میں اضافے کا اطلاق جمعرات کو سری لنکا کے خلاف انگلینڈ کے اگلے بین الاقوامی میچ سے ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details