اردو

urdu

Duleep Trophy 2023 دلیپ ٹرافی کے مقابلے اٹھائیس جون سے شروع ہوں گے

By

Published : Jun 17, 2023, 8:45 AM IST

دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ 28 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ جس میں نارتھ، ساؤتھ، ایسٹ، ویسٹ، سنٹرل، اور نارتھ ایسٹ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ وہیں بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ریدھی مان ساہا نے دلیپ ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ Total Teams in Duleep Trophy

دلیپ ٹرافی کے مقابلے اٹھائیس جون سے شروع ہوں گے
دلیپ ٹرافی کے مقابلے اٹھائیس جون سے شروع ہوں گے

بنگلورو: دلیپ ٹرافی ٹورنامنٹ 28 جون سے 16 جولائی تک بنگلورو کے مختلف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کرک انفو کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں کل چھ زونز (نارتھ، ساؤتھ، ایسٹ، ویسٹ، سنٹرل، اور نارتھ ایسٹ) کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پچھلے سال ساؤتھ زون اور ویسٹ زون کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں۔ ایسے میں سنٹرل زون بمقابلہ ایسٹ زون اور نارتھ ایسٹ زون بمقابلہ نارتھ زون کی فاتح ٹیمیں ویسٹ زون اور ساؤتھ زون کے خلاف سیمی فائنل میچ کھیلیں گے۔ فائنل 12 جولائی کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ہنوما وہاری کو ساوتھ زون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ساتھ ہی گزشتہ سیزن کی رنجی ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مینک اگروال کو نائب کپتان بنایا گیاہے۔ اس کے علاوہ، ساؤتھ زون کی ٹیم میں حالیہ آئی پی ایل کے کئی نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں، جن میں تلک ورما اور بی سائی سدرشن جیسے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم میں واشنگٹن سندر کی بھی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ فی الحال ٹی این پی ایل میں کھیل رہے واشنگٹن کو طویل فارمیٹ میں خود کو ثابت کرنے کا موقع ہوگا۔

کے ایس بھرت ٹیم کے فرنٹ لائن وکٹ کیپر ہوں گے۔ تاہم، اگر انہیں کیریبین ٹور کے لیے ہندوستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب کیا جاتا ہے، تو امکان ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ آندھرا پردیش کے رکی بھوئی ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔ سنٹرل زون کی ٹیم میں اتر پردیش کے کئی کھلاڑیوں کو موقع ملا ہے۔ اس سال ہندوستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے شیوم ماوی کو کپتان بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اتر پردیش کے بائیں ہاتھ کے اسپنر سوربھ کمار، رنکو سنگھ اور دھرو جوریل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے، دھرو اور رنکو اتر پردیش کی ٹیم کے لیے تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی پچھلی رنجی ٹرافی میں اتر پردیش کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

اوپیندر یادو کو سینٹرل زون کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اوپیندر کو حالیہ دنوں میں انڈیا اے ٹیم میں کافی مواقع ملے ہیں۔ ان کے علاوہ دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر ودربھ کے کپتان اکشے واڈکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اکشے کا شمار ملک کے بہترین وکٹ کیپر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ پرتھوی شا کو ویسٹ زون کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس ٹیم کی کپتانی گجرات کے پرینک پنچال کو سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ویسٹ زون کی ٹیم میں رتوراج گائیکواڑ اور یشسوی جیسوال بھی ہیں۔ تاہم، اس بات کا پورا امکان ہے کہ رتوراج اور یشسوی میں سے کم از کم ایک کھلاڑی کوویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو وہ دلیپ ٹرافی کھیلنے سے محروم ہو جائیں گے۔

یہی وجہ ہے کہ زونل پینل کو ٹورنامنٹ کے لئے روہت شرما، چیتشور پجارا، اجنکیا رہانے، رویندرا جڈیجہ، جے دیو انادکٹ اور سوریہ کمار یادو کو منتخب نہ کرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ بنگال کی تیزگیندبازی تکڑی مکیش کمار، آکاش دیپ اور ایشان پورل کو ایسٹ زون کی بولنگ لائن اپ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پیس اٹیک کو ہندوستانی ڈومیسٹک سرکٹ میں سب سے بہترین پیس اٹیکوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس ٹیم کی کپتانی ابھیمنیو ایشورن کریں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں 38 سالہ انستوپ مجومدار کوشامل کیاگیا ہے، جو ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انستپ نے گزشتہ رنجی سیزن میں 61.92 کی اوسط سے کل 867 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Hybrid Asia Cup ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل منظور،سری لنکا کو فائدہ ہوا

جموں و کشمیر کے 26 سالہ عابد مشتاق کو سلیکٹرز نے نارتھ زون کے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ وہ بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں اور سلیکٹرز ان کی آل راؤنڈ صلاحیت سے متاثر تھے۔ عابد نے گزشتہ رنجی سیزن میں جموں و کشمیر کے لیے سب سے زیادہ 32 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ٹیم کی کمان پنجاب کے مندیپ سنگھ کو سونپی گئی ہے۔ ساتھ ہی وکٹ کیپرکے طورپر پربھسمرن سنگھ کو منتخب کیا گیا ہے۔ پربھسمرن حالیہ آئی پی ایل میں زبردست فارم میں تھے۔ اس بار سلیکٹرز نے ٹیم میں ان پروفیشنل کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا ہے، جو باہر کی ریاستوں سے آکر نارتھ ایسٹ کی ٹیموں میں کھیلتے ہیں۔ ناگالینڈ کے رونگسین جوناتھن کو کپتان اورساتھ ہی نیلیش لامیچھانے کونائب کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details