اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Dravid rested for NZ tour راہل دراوڈ کو آرام، نیوزی لینڈ کے دورے پر لکشمن ٹیم انڈیا کے کوچ ہوں گے - India tour of New Zealand

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز میں ہیڈ کوچ راہل ڈراوڈ، روہت شرما، وراٹ کوہلی سمیت متعدد سینئر کھلاڑیوں کو آرادم دیا گیا ہے۔ Dravid rested for NZ tour, Laxman to coach India

Dravid rested for NZ tour, Laxman to coach India
راہل دراوڈ کو آرام، لکشمن ہوں گے نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹیم انڈیا کے کوچ

By

Published : Nov 11, 2022, 1:05 PM IST

ایڈیلیڈ: نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نیوزی لینڈ کے لیے بھارتی ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ ہوں گے، کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد بی سی سی آئی نے راہل دراوڈ کی زیرقیادت کوچنگ اسٹاف کو آرام دیا ہے۔ بھارتی ٹیم کو جمعرات کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

بہرکیف بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب چھ وائٹ بال میچز ہونے ہیں، جن میں تین T20 اور تین ون ڈے میچز شامل ہیں، جو 18 نومبر کو ویلنگٹن میں شروع ہوں گے۔ ریگولر کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی، اوپنر کے ایل راہل اور اسپنر روی چندرن اشون جیسے سینئر کھلاڑیوں کو اس دورے پر آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوچنگ اسٹاف کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد آرم دیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی (کرکٹ بورڈ آف انڈیا) کے ذرائع نے یہ معلومات دی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب لکشمن کو بھارتی ٹیم میں یہ ذمہ داری دی گئی ہو۔ سابق کرکٹر نے آخری بار زمبابوے اور آئرلینڈ کے دوروں اور جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ون ڈے ہوم سیریز کے دوران ٹیم کی کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

باقاعدہ کپتان روہت بنگلہ دیش کے دورے پر واپس آئیں گے۔ کوہلی اور اشون کی بھی بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ٹیم میں واپسی ہوگی جس میں بھارت تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ یہ دورہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details