ڈھاکہ: ایشیا کپ سے قبل بنگلہ دیش ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکالگا ہے۔ بنگلہ دیش کے تیز گیند باز حسن محمود اور وکٹ کیپر نورالحسن 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ سے قبل سائیڈ لائن پر بیٹھے تجہ کار بلے باز لٹن داس کے ساتھ زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ Double Injury Blow For Bangladesh Ahead Of Asia Cup
دو اہم کھلاڑیوں کا زخمی ہونا بنگلہ دیش کے لیے ایشیا کپ جیتنے کی مہم کے لیے دوہرا دھچکا ہے۔ بتادیں کہ بنگلہ دیش تین بار ایشیا کپ میں رنر اپ رہا ہے، سنہ 2012، 2016 اور 2018، لیکن اس نے کبھی ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ حسن کو گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگی تھی،چوٹ کی وجہ سے وہ ایک ماہ تک میدان سے باہر رہیں گے، جبکہ نورالحسن زخمی انگلی کی سرجری کی وجہ سے باہر رہیں گے۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز محمد نعیم کو حالیہ دورہ ویسٹ انڈیز میں شاندار فارم دکھانے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی 17 رکنی ٹیم آج ڈھاکہ سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ایشیا کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہیں رواں ماہ کے شروع میں دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنایا گیا تھا۔