اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سینئر کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے بند نہیں: آرتھر - سری لنکا کرکٹ ٹیم کے

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے ہیں اور وہ ون ڈے ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔

سینئر کھلاڑیوں کے لئے ٹیم کے دروازے بند نہیں: آرتھر
سینئر کھلاڑیوں کے لئے ٹیم کے دروازے بند نہیں: آرتھر

By

Published : May 28, 2021, 10:40 PM IST

آرتھر نے جمعرات کو بی سی بی اکیڈمی احاطہ میں صحافیوں سے کہا ، ’’ چھوڑ دینا ایک خراب لفظ ہے۔دراصل ہم نے ایک ایسا راستہ دیکھا ہے جس سے ہم سینئر کے بغیر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ یہاں چھوڑنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ سینئر کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔ ہماری ٹیم میں مڈل آرڈر میں تھوڑی کمی آئی ہے لیکن ہمارے پاس کچھ سینئر کھلاڑی ہیں۔ کشل پریرا اور کشل مینڈس بہت اچھا کھیلے ہیں۔

وہیں ڈک ویلا اور دھننجے ڈی سلوا نے بھی اچھا کھیل دکھایا ہے۔ یہ ایسے کھلاڑی ہیں ، جن پر ہم اعتماد کررہے ہیں۔ کسی کے لئے بھی درازے بند نہیں ہیں۔ یقیناً کچھ سینئر کھلاڑی کارکردگی کی بنیاد پر کسی بھی وقت ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف موجودہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں سری لنکائی ٹیم میں کئی تجربہ بار کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کا سری لنکا کو مسلسل پہلے دو مقابلوں میں شکست کے ساتھ خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details