اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC T20 Latest Rankings سوریہ کمار یادیو آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں سوریہ کمار یادو اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ جب کہ محمد رضوان اور بابر اعظم برالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ICC T20 Latest Rankings

ICC T20 Latest Rankings
سوریہ کمار یادیو آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار

By

Published : Apr 12, 2023, 9:39 PM IST

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جارکردہ تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں بھارٹی بلے باز سوریا کمار یادیو 906 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جب کہ پاکستانی سلامی بلے بازی محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

وہیں ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار بالر راشد خان پہلی پوزیشن برقرار ہیں۔ جب کہ افغانستان کے ہی کرکٹ فضل حق دوسرے اور آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ تیسرےنمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کےمہیش تھیکشانا پانچویں نمبر پر ہیں۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ سوریہ کمار اپنا پہلا مقام کھو دیں گے اور پاکستان کے ڈیشنگ اوپنر محمد رضوان انہیں پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بلے باز بن جائیں گے، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سوریہ کمار 906 پوائنٹس کے ساتھ T20 رینکنگ میں مضبوط برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ رضوان 811 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ بابر ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے پانچویں نمبر پر ہیں۔ بابر اور رضوان بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی سیریز میں کونوے کی غیر موجودگی کے باعث پاکستانی کپتان رینکنگ میں ایک درجہ اوپر آگئے۔ پاکستانی جوڑی کو سوریہ کمار کے قریب آنے کا موقع اس وقت ملا ہے جب پاکستان ہفتے سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں زیادہ تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے کیونکہ آئی پی ایل کی وجہ سے زیادہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details