ممبئی:پچھلے میچ میں ملی شکست کو بھول کر دہلی کیپٹلس بدھ کو راجستھان رائلز کو ہرا کر آئی پی ایل 2022 کے پلے آف کی دوڑ میں بنے رہنے کے ارادے سے اترے گی۔ جب کہ راجستھان رائلز جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گے۔ دہلی نے 11 میں سے چھ میچ ہارے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہونے کے باوجود پلے آف میں ان کا راستہ اتنا آسان نہیں ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز کے اتنے ہی میچوں میں دس دس پوائنٹس ہیں۔ Delhi Capitals vs Rajasthan Royals
بتا دیں دہلی کا نیٹ رن ریٹ پلس 0.150 ہے۔ لیکن اسے اگلے تین میچ جیتنے ہوں گے۔ دوسری طرف راجستھان 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور اسے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف دو پوائنٹس کی ضرورت ہے۔ اس کا رن ریٹ بھی 0.326 پلس ہے، جو آخر میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ دہلی کی ٹیم اس سیزن میں مسلسل کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ سن رائزرز کو شکست دینے کے بعد اسے چنئی سپر کنگز کے ہاتھوں 91 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیون کونوے کے خلاف ان کے گیند باز بے بس نظر آئے اور چنئی نے چوکے اور چھکے لگا کر 200 سے زائد رنز بنائے۔
دہلی کے گیند بازوں میں کلدیپ یادو نے وکٹیں حاصل کی ہیں، لیکن گزشتہ دو میچوں میں وہ بہت مہنگے رہے ہیں۔ تیز گیند باز اینرچ نورکیہ کی واپسی سے زیادہ فرق نہیں پڑا کیونکہ وہ پچھلے سیزن کی کارکردگی کو دہرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ خلیل احمد نے اچھی گیند بازی کی ہے اور اکشر پٹیل نے اچھی بولنگ کی ہے۔ بیٹنگ میں ڈیوڈ وارنر کے بلے نے رنز بنائے لیکن انہیں اوپننگ پارٹنرز سے مدد نہیں ملی۔ دہلی نے پرتھوی شا سے لے کر مندیپ سنگھ اور شریکر بھرت تک کوشش کی لیکن وارنر کے لیے صحیح اوپننگ پارٹنر نہیں ملا۔