آئی پی ایل 2022 کا 34واں میچ آج دہلی کیپٹلس اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلا جائے۔ دہلی کیپٹلس نے اپنے پچھلے میچ میں پنجاب کنگز کو115 رنوں پر روک دینے کے بعد ایک وکٹ پر 119 رنز بنائے۔ راجستھان رائلز نے گزشتہ میچ میں کولکتہ کو بڑے اسکور والے میچ میں سات رنز سے شکست دی تھی۔ راجستھان کے جوس بٹلر نے گزشتہ میچ میں شاندار سنچری (103) بنائی۔ بٹلر کے نام چھ میچوں میں دو سنچریوں کی مدد سے 375 رنز ہیں۔ ان کا وانکھیڑے میں بھی شاندار ریکارڈ ہے اور 22 میچوں میں 146.94 کے اسٹرائیک ریٹ سے 626 رنز بنا چکے ہیں۔ Delhi Capitals vs Rajasthan Royals
ڈیوڈ وارنر دہلی آنے کے بعد فارم میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے پچھلی تین اننگز میں لگاتار تین نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کا راجستھان کے خلاف بھی شاندار ریکارڈ ہے اور انہوں نے گزشتہ چار میچوں میں 142.34 کے اسٹرائیک ریٹ سے 158 رنز بنائے ہیں۔ راجستھان کے لیگ اسپنر یوزویندر چہل چھ میچوں میں 17 وکٹوں کے ساتھ اس سیزن کے پرپل کیپ ہولڈر ہیں۔ آخری میچ میں انہوں نے کمال کیا اور ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
شمرون ہیٹمائر کی مستقل مزاجی اس آئی پی ایل کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ مسلسل چھ اننگز میں ان کا اسکور +25 ہے۔ وہ ڈیتھ اوورز میں اور بھی شاندار رہے اور اس دوران انہوں نے 249.18 کے اسٹرائیک ریٹ سے 62 گیندوں میں 152 رنز بنائے۔ اس دوران وہ صرف دو بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد دہلی کیپٹلز میں اپنی آمد کے بعد سے شاندار فارم میں ہیں، انہوں نے پانچ اننگز میں 10 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دو میچوں میں چار وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔