اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Women's Premier League دہلی کیپٹلز کی مسلسل دوسری جیت، یو پی واریئرس کو 42رنز سے شکست دی - خواتین پریمیر لیگ

ویمنز پریمیئر لیگ کے پانچویں میچ میں دہلی کیپٹلز نے یو پی واریئرس کو 42 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ جیس جوناسن کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Delhi Capitals Beat UP Warriors

دہلی کیپٹلز کی مسلسل دوسری جیت، یو پی واریئرس کو 42رنز سے شکست دی
دہلی کیپٹلز کی مسلسل دوسری جیت، یو پی واریئرس کو 42رنز سے شکست دی

By

Published : Mar 8, 2023, 6:46 AM IST

ممبئی: کپتان میگ لیننگ (70 رنز) کی شاندار نصف سنچری اور جیس جوناسن (42 رنز تین وکٹ ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے منگل کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں یوپی واریئرز کو 42 رن سے روند کر اپنی فتح کے رتھ کو آگے بڑھایا۔ کیپٹلز نے وارئیرز کے سامنے 212 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں واریئرز تہلیا میک گرا (ناٹ آؤٹ 90) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کے باوجود صرف 169 رنز ہی بنا سکی۔ لیننگ نے ایک بار پھر بلے سے اپنی ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے 42 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کیپٹلز کے کچھ وکٹ تیزی سے گرے لیکن جوناسن نے آخر کار ٹیم کو لگاتار دوسری بار 200 رنز تک پہنچایا، انہوں نے 20 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جوناسن اس کے بعد بھی نہیں رکیں اور اپنی اسپین گیند بازی سے واریئرز کو پھنساتے ہوئے چار اوورز میں 43 رنز دے کر تین وکٹ لئے۔ تاہلیا میک گرا نے اکیلے واریئرز کے لیے قابل ستائش کوشش کی، انہوں نے 50 گیندوں پر 11 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 90 رنز بنائے۔ تاہم میک گرا کو اگرچہ کسی کا ساتھ نہیں ملا اور ٹیم ہدف سے بہت کم رہ گئی۔ ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان لیننگ نے ایک بار پھر ٹیم کو دھماکہ خیز آغاز فراہم کیا اور شفالی ورما (14 گیندوں پر 17 رنز) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت داری کی۔ شیفالی کا وکٹ گرنے کے بعد بھی لیننگ نے واریئرز کی گیند بازوں پر حملے جاری رکھے اور نویں اوور میں چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ دہلی نے اننگز کے اختتام پر 96 رنز بنائے، تاہم واریئرز نے درمیانی اوورز میں وکٹ لے کر میچ میں واپسی کی۔ ماریزان کیپ (12 گیندوں، 16 رنز) اور لیننگ سات گیندوں کے وقفے میں پویلین لوٹ گئیں، جب کہ ایلس کیپسی (ایک چوکا، دو چھکے) بھی 10 گیندوں میں 21 رنوں کا ہی تعاون دے سکیں۔

درمیانی اوورز میں وکٹ لینے کے بعد، واریئرز میچ میں واپسی کر سکتے تھے لیکن جانسن نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ جانسن کو 17ویں اوور میں 15 رنز پر لائف لائن ملی اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اسکور میں مزید 27 رنز کا اضافہ کیا۔ جمائما روڈریگز نے ان کا ساتھ دیا اور 22 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ جانسن-روڈریگس نے پانچویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 67 رنز کی شراکت داری کی، جس نے کیپٹلز کو 20 اوورز میں 211/4 تک پہنچا دیا۔ واریئرز کی جانب سے شبنم اسمعیل نے ایک وکٹ حاصل کیا اور چار اوورز میں 29 رنز دیے۔ راجیشوری گائیکواڑ (2 اوور، 31 رنز)، تہلیا میک گرا (3 اوور، 37 رنز) اور سوفی ایکلسٹن (4 اوور، 41 رنز) کو بھی ایک ایک کامیابی ملی، حالانکہ یہ گیند باز واریئرز کے لیے مہنگی ثابت ہوئیں۔ ہدف کے تعاقب میں واریئرز کو تیز بیٹنگ کرنا پڑی۔ اس کوشش میں انہوں نے وقفے وقفے سے وکٹ گنوائے۔ کپتان ایلیسا ہیلی نے تیز شروعات کی اور تیسرے اوور کے اختتام تک اسکور 20 تک پہنچا دیا۔ انہوں نے چوتھے اوور کا آغاز چوکا لگا کر کیا لیکن جوناسن نے انہیں تیسری گیند پر پویلین بھیج دیا۔ ہیلی نے 17 گیندوں میں 24 رنز کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔ جوناسن نے اس اوور میں کرن ناوگیرے کو بھی آؤٹ کیا جب کہ شویتا سہراوت اگلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: WPL 2023 بنگلور کو نو وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی انڈینز کی مسلسل دوسری جیت

ابتدائی جھٹکوں کے باوجود، میک گرا نے تیزی سے رن بنائے، حالانکہ دیپتی شرما کو دوسرے سرے پر جدوجہد کرنی پڑی۔ میک گراتھ-دیپتی نے چوتھے وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت داری کی جس میں دیپتی نے 20 گیندوں پر 12 رنز کی شراکت کی۔ دیپتی کا وکٹ گرنے کے بعد دیویکا ویدیا بلے بازی کے لیے آئیں، تاہم انہیں دہلی کی سخت گیند بازی کے سامنے بھی جدوجہد کرنا پڑی۔ ویدیا آخر کار 21 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ میک گرا نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 18ویں اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ میک گرا کی دھماکہ خیز بلے بازی کے درمیان واریئرز کو گریس ہیرس کی کمی محسوس ہوئی جنہوں نے گزشتہ میچ میں دھماکہ خیز نصف سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ میک گرا نے میچ کے آخری اوور میں 13 رنز بنائے، جو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سنگلز اسکور (90) تھا، حالانکہ یہ ان کی ٹیم کو جیتنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ کیپٹلز دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ واریئرز ایک جیت اور ایک ہار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details