اردو

urdu

ETV Bharat / sports

WPL 2023 دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ساٹھ رنز سے شکست دی - ڈبلیو پی ایل میں دہلی بمقابلہ بنگلور

ویمنز پریمیئر لیگ کا دوسرا میچ اتوار کو بریبورن اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا گیا۔ جہاں دہلی نے بنگلور کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ Delhi Capitals Beat Royal Challengers Bangalore

دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ساٹھ رنز سے شکست دی
دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ساٹھ رنز سے شکست دی

By

Published : Mar 6, 2023, 10:38 AM IST

ممبئی:کپتان میگ لیننگ (72) اور شیفالی ورما (84) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کے بعد تارا نورس (29/5) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے اتوار کو ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 60 رنز سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز کیا۔ لیننگ-شیفالی کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 162 رنز کی تیز شراکت کرکے اس فتح کی بنیاد رکھی۔ شفالی نے 45 گیندوں پر 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے جبکہ لیننگ نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی کپتانی کی اننگز کھیلی۔ دونوں سلامی بلے بازوں کے پویلین لوٹنے کے بعد ماریزان کاپ (39 ناٹ آؤٹ) اور جمائمہ روڈریگس (ناٹ آؤٹ 22) نے دہلی کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کپتان اسمرتی مندھانا نے بنگلور کو ایک تیز آغاز فراہم کیا، تاہم، ان کا وکٹ گرنے کے بعد ٹیم میچ سے باہر ہوتی چلی گئی۔ اسمرتی نے 23 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنائے، جب کہ ایلیس پیری نے درمیانی اووروں میں 19 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ امریکہ کی تارا نورس نے بنگلور کی بلے بازی کی کمر توڑتے ہوئے چار اوورز میں 29 رنز دے کر پانچ وکٹیں لئے۔ ایلیس کیپسی نے دو جبکہ شیکھا پانڈے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کے علاوہ ہیتھر نائٹ نے 34 اور میگن شٹ نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، حالانکہ اس وقت تک بنگلور میچ سے باہر ہو چکا تھا۔

بنگلور نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا لیکن لیننگ-شیفالی جوڑی نے جلد ہی اپنے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ پاور پلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نے پہلے چھ اوورز میں 57 رنز جوڑے۔ پاور پلے کے بعد دو اوور تک بنگلور نے دہلی کے اوپنرز کوخاموش رکھا، لیکن شیفالی نے اپنے ہاتھ کھولے اور نویں اوور میں 22 رنز بنائے۔ انہوں نے اگلے ہی اوور میں میگن شٹ کا سنگل آؤٹ لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو 100 رنز تک پہنچا دیا۔ لیننگ نے بھی اگلے اوور میں چوکا لگا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ لیننگ-شیفالی نے دہلی کو 14 اوور میں 150 رن سے آگے لے گئے۔ بنگلور کو دہلی کی رفتار کو کم کرنے کے لیے ایک وکٹ کی اشد ضرورت تھی، جو ہیدر نائٹ نے فراہم کی۔ نائٹ نے 15ویں اوور میں لیننگ اور شیفالی دونوں کو پویلین بھیج دیا۔ بنگلور نے دونوں اوپنرز کی وکٹیں گرا دیں، حالانکہ اس کے بعد بھی دہلی کا رن ریٹ نہیں رکا۔ کاپ اور روڈریگس نے تیسری وکٹ کے لیے 31 گیندوں میں 60 رنز جوڑ کر ٹیم کو 223/2 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ کاپ نے 17 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 39 رنز بنائے جبکہ جمائما نے 15 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 22 رنز بنائے۔ نائٹ نے بنگلور کے لیے دونوں وکٹیں حاصل کیں، حالانکہ اس نے اپنے تین اوورز میں 40 رنز بھی دیے۔ اس کے علاوہ میگن شٹ نے اپنے چار اوورز میں 45 رنز دیے جبکہ پریتی بوس نے چار اوورز میں 35 رنز دیے۔

یہ بھی پڑھیں:WPL 2023 یوپی واریئرز نے گجرات جائنٹس کو تین وکٹوں سے شکست دی

بنگلور کو اس بڑے ہدف کے سامنے میچ میں قائم رہنے کے لیے تیز شروعات کی ضرورت تھی۔ کپتان اسمرتی مندھانا نے انہیں یہ شروعات دی۔ انہوں نے سوفی ڈیوائن کے ساتھ مل کر چار اوورز میں 41 رنز جوڑے۔ ڈیوائن (11 گیندیں، تین چوکے، 14 رنز) پانچویں اوور میں اپنا ہاتھ کھولنا چاہتی تھیں لیکن وہ ایلیس کیپسی کی گیند پر شیفالی کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ کیپسی کی اسپن نے دہلی کے لیے کمال کیا اور مندھانا بھی دو اووروں کے بعد اس کا شکار ہوگئی۔ اسمرتی کے وکٹ گرنے کی وجہ سے بنگلور کی اننگز سست پڑ گئی۔ دسویں اوور میں ایلیس پیری کی اسٹرائیک کے باوجود ٹیم نصف اننگز کے اختتام پر صرف 88 رنز ہی بنا سکی۔ پیری بنگلور کے لیے جدوجہد کر رہی تھیں، اس نے اپنی 18 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔ اسی وقت لیننگ نے گیند تارا کے حوالے کر دی۔ تارا نے 11ویں اوور میں پیری کے ساتھ ساتھ دیشا کیسٹ کا بھی وکٹ لیا۔ اس نے اپنے چار اوور مکمل ہونے سے پہلے ریچا گھوش، ہیدر نائٹ اور کنیکا آہوجا کو بھی آؤٹ کر دیا۔ بنگلور 13 اوور میں چھ وکٹ پر 96 رنز پر میچ سے باہر ہو گیا تھا، حالانکہ نائٹ اور شوٹ نے میچ کے اختتام سے قبل کچھ اچھے شاٹس کھیلے۔ نائٹ نے 34 رنز کی 21 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شوٹ 19 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی نے اس جیت کے ساتھ دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں ممبئی انڈینس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details