نئی دہلی:ایف ڈی نے منگل کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے اس معاملے میں باضابطہ طور پر آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے سامنے اپنی بولی پیش کی ہے۔ یہ میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
بولی پر اپنے جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے، انوج گپتا، صدر، فٹ بال دہلی نے کہا، "ہمیں فیفا ورلڈ کپ 2026/اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے مشترکہ کوالیفائر میچ کی میزبانی کے لیے اپنی دعویداری پیش کرنے پر فخر ہے۔ یہ میچ ہندوستانی فٹ بال کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور دہلی میں کھیل کو ترقی دینے کے ہمارے وژن کے ساتھ بھی بالکل ہم آہنگ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کے باوقار ایونٹ کی میزبانی سے نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے بلکہ مزید لوگوں کو فٹ بال سے منسلک ہونے کی ترغیب ملے گی۔