ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دیپک ہڈا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 41 رنز کی جارحانہ اننگز کی مدد سے ٹی 20 بلے بازوں کی ٹاپ 100 رینکنگ میں واپس آگئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق، ہڈا 374 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 97ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہڈا نے 23 گیندوں میں ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جس کے لیے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ Deepak Hooda Enters Top 100 in T20 Rankings
دوسری جانب ایشان کشن کو سری لنکا کے خلاف 37 رنز کی شراکت پر 10 درجے کی چھلانگ کا فائدہ ہوا ہے۔ کشن 567 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان سوریہ کمار یادیو 883 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود محمد رضوان (836) ان سے 47 پوائنٹس پیچھے ہیں۔