سڈنی: آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جمعرات کو کہا کہ اگر سلیکٹرز انہیں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیتے ہیں تو وہ 2024 تک محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ وارنر نے بھارت سے واپسی کے بعد یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ''میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ میں 2024 تک کھیلنے والا ہوں۔ اگر سلیکٹرز کو لگتا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ نہیں ہوں تو ٹھیک ہے۔ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں محنت کر سکتا ہوں۔ خیال ر ہے کہ کہنی میں ہیئر لائن فریکچر کی وجہ سے وارنر کو بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد ہی گھر لوٹنا پڑا۔ وارنر یہاں تین اننگز میں بالترتیب ایک، 10 اور 15 رن ہی بنا سکے۔ دہلی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وارنر چوٹ کی وجہ سے بیٹنگ نہیں کر سکے اور آسٹریلیائی ٹیم نے ان کی جگہ ٹریوس ہیڈ سے اوپننگ کرائی۔ بھارت میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود وارنر انگلینڈ میں جون میں شروع ہونے والی ایشز ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے لیے پر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Warner Ruled Out Remaining Tests آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، تجربہ کار کھلاڑی ٹیسٹ سیریز سے باہر