سڈنی:آسٹریلیا کے کامیاب ترین سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو پیغام کے ساتھ لکھاکہ ہیلو، میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوش اور راحت محسوس کر رہا ہوں کہ میری بیگی گرین کیپ مل گئی ہے، جو کہ بہت اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ اور میں بے حد مشکور ہوں۔ کنٹاس، فریٹ کمپنی، ہمارے ہوٹل اور ٹیم مینجمنٹ کا۔
انہوں نے ویڈیو میں کہاکہ کوئی بھی کرکٹر جانتا ہے کہ اس کی کیپ کتنی خاص ہے اور میں اسے ساری زندگی سنجو کر رکھوں گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہا کہ جس بیگ میں بیگی گرین رکھا گیا تھا وہ ٹیم ہوٹل (سڈنی میں) سے ملا جس میں تمام اشیاء موجود تھیں۔ تاہم، انہیں یہ کیسے حاصل ہوا یہ اب بھی ایک معمہ ہے۔