پرتھ:پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سلامی بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 126 رنوں کی شراکت داری کی۔
دونوں سلامی بلے بازوں عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی ۔آسٹریلیا کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب عثمان خواجہ 41 رنوں کی اننگ کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد مارنوس لاشنگے اور ڈیوڈ وارنر نے دوسرے وکٹ کے لئے بڑی شراکت داری کرنے کی کوشش کی مگر آسٹریلیا کے 159 رنوں کے مجموعی اسکور پر لابشنگے 16 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔فہیم اشرف نے لابشنگے کو ایل بی ڈی کیا۔