اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan Defeat Ireland Women T20I ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کی - پاکستان نے آئرلینڈ کو شکست دی

پاکستان نے ندا ڈار (28 رنز، دو وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بارش سے متاثرہ دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پیر کو تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ Pakistan Women Defeat Ireland

ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کی
ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کی

By

Published : Nov 14, 2022, 8:56 PM IST

لاہور: پاکستان نے ندا ڈار (28 رنز، دو وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بارش سے متاثرہ دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پیر کو تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے 17 اوورز میں 119 رنوں کا ہدف رکھا جسے پاکستان نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ Women 2nd t20 International

پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی اور مخالف ٹیم کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔ سلامی بلے باز ایمی ہنٹر نے آئرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے، حالانکہ انہوں نے اس کے لیے 39 گیندیں کھیلی۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 20 رن بنائے جبکہ ای رچرڈسن نے 15 (9) اور ربیکا شوٹیل نے 17 (12) رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ندا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 19 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرا سندھو نے چار اوورز میں 21 رن دے کر دو وکٹ لیا۔

آئرلینڈ نے 118 رنوں کا دفاع کرتے ہوئے چوتھے اوور میں اوپنر منیبہ علی (12) اور کپتان بسمہ معروف کو پویلین بھیج دیا۔ آئرلینڈ کو میچ پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے مزید وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن سلامی بلے باز جویریہ خان نے 39 گیندوں پر 35 رن بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ندا نے جویریہ کا ساتھ دیتے ہوئے 25 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 28 رن بنائے، جبکہ دونوں کے درمیان 46 رنوں کی شراکت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ Exclusive Interview of Mushtaq Mohammad انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے زیادہ بہتر ہے، مشتاق محمد

جویریہ اور ندا کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو تین اوورز میں 22 رنز درکار تھے۔ عائشہ نسیم نے 12 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک اوور باقی رہتے ہوئے ہدف تک پہنچا دیا۔ اس کے علاوہ عالیہ ریاض نے بھی سات گیندوں پر گیارہ رنز بنائے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details