اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Danish Kaneria slams Babar Azam بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سابق کرکٹر کا بابر اعظم پر تنقید

پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر لگاتار کئی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو ہوم سیرز میں شکست دی تھی، جب کہ وہی ٹیم بھارت میں آکر سیرز ہار چکی ہے، جس پر اب سابق کرکٹر بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ Danish Kaneria slams Babar Azam

danish kaneria slams babar azam after india defeat new zealand in home
بھارت کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد سابق کرکٹر کا بابر اعظم پر تنقید

By

Published : Jan 23, 2023, 4:17 PM IST

اسلام آباد: ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی ہے اور اب بھارتی ٹیم کی نظریں سیریز میں کلین سویپ پر ہے۔ یہاں جب انڈیا نے نیوزی لینڈ ٹیم کو شکست دی تو پاکستان میں بھی اس پر بحث ہوئیں۔ پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے اس سیریز کے بہانے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تنقید نشانہ بنایا ہے، کیونکہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو ہوم سیریز میں شکست دی تھی۔

دانش کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستانی ٹیم پر شدید تنقید کی اور اپنا غصہ بیٹنگ یونٹ پر نکالا۔ دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ٹی ٹوئنٹی کپتانی کے بارے میں سوچنا ہو گا، اگر بابر اعظم سے کپتانی لی گئی تو کمان کس کو دی جائے گی۔

دانش کنیریا نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کی ون ڈے کارکردگی کی بات کریں تو کیا کسی نے بہت اچھی پرفارمنس دی، کیا کوئی میچ جیتا؟ ہم اپنی ہی پچوں پر شکست کھارہے ہیں۔ سابق پاکستانی اسپنر نے ٹیم انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی گھریلو حالات کا بہترین فائدہ اٹھایا ہے۔'

تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دانش کنیریا نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے پاس آخری میچ میں اپنی بینچ سٹرینتھ دیکھنے کا موقع ہے، اس لیے مزید تیاریوں پر زور دیا جائے گا۔ پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ یہاں ہر کوئی اپنے بارے میں سوچ رہا ہے اور ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔

بتا دیں کہ پاکستانی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے ہی ہوم سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہی ہے۔ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان کو ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں شکست دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details