اردو

urdu

ETV Bharat / sports

CWG 2022: بھارتی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی - کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی خواتین ٹیم

بھارتی ٹیم نے اسمرتی مندھانا کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کی یہ پہلی جیت ہے۔ India beat Pakistan by eight wickets

بھارتی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی
بھارتی ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

By

Published : Jul 31, 2022, 8:30 PM IST

کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی خواتین ٹیم نے کرکٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تمغہ جیتنے کی امید برقرار رکھی ہے۔ اب بھارت کا اگلا مقابلہ بارباڈوس کے خلاف ہے۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں صرف 99 رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے اسنیہ رانا اور رادھا یادیو نے سب سے زیادہ 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ India beat Pakistan by eight wickets

جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف 11.4 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسمرتی مندھانا نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 42 گیندوں میں 63 رنز بنائے۔ ان کے بلے میں آٹھ چوکے اور تین چھکے لگے۔ وہیں پاکستان کی ٹیم صرف 99 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 32 رنز بنائے جو کہ سب سے زیادہ اسکور تھا۔ جبکہ ٹیم کے 6 بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: بھارت کے کھاتے میں ایک اور گولڈ میڈل آیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details