رباط:مراکش میں گزشتہ روز جمعہ کی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے تھے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہیں۔
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کردیا ہے، جس کے ذریعے زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ اسٹار فٹبال رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں، ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔
دوسری جانب مراکش میں آئے خوفناک زلزلے سے اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں ایک ہزار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش میں زلزلے کے دوسرے روز بھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام بھی شد و مد سے جاری ہے، جب کہ حکومت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔