لاہور:پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ کھیل میں سیاست کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، بھارت کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنا چاہیے تھا اگر وہ نہیں آ رہا اس کے باوجود پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے انڈیا ضرور جانا چاہیے۔
وہاب ریاض نے دعوی کیاکہ بی سی سی آئی ایک طاقتور بورڈ ہے جو ہمیشہ اپنی من مانی کرتا ہے۔ پاکستانی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے باہمی تعلقات دوستانہ ہیں ان سے بات کرتے ہیں تو انہیں پاکستان آنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن جب حکومت کوئی فیصلہ کرلے تو پھر کرکٹر کچھ نہیں کرسکتے۔
نگراں وزیر کھیل کا کہنا تھا ورلڈ کپ چار سال میں ایک بار ہوتا ہے جب ہم کہتے ہیں کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے تو پھر کیوں اس کو مشروط کر رہے ہیں میرا خیال ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان ضرور جانا چاہیے۔