آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا ہے، عثمان خواجہ نے کہا کہ 'ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی بڑھتی لیگز ون ڈے کرکٹ کو نچوڑ رہی ہیں جس سے ون ڈے کرکٹ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ Usman Khawaja says one day cricket is dying a slow death
Usman Khawaja on ODI Cricket: ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر عثمان خواجہ نے کیا کہا؟ - Usman Khawaja says Test Cricket Still Strong
آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کا ماننا ہے کہ دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کے پھیلاؤ کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ سست موت مر رہی ہے۔ Usman Khawaja say about the future of ODI cricket?
پیر کو انگلینڈ کے سپر اسٹار بین اسٹوکس کی جانب سے ون ڈے کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے عالمی کرکٹ کو حیران کردیا، جس کے بعد 50 اوور کی کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے۔ اب عثمان خواجہ نے بھی ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بین اسٹوکس کے ون ڈے کرکٹ کو چھوڑنے پر حیرانگی نہیں ہوئی۔' Usman Khawaja says Test Cricket Still Strong
- یہ بھی پڑھیں:India Home Series before T20 World Cup: آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کا دورہ کریں گے
برسبین میں خواجہ نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ شاید ون ڈے کرکٹ ان سب میں سے تیسرے پر ہے۔ ون ڈے کرکٹ آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔ جسے میرے خیال میں دیکھنے میں واقعی مزہ اور لطف آتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اکتوبر نومبر میں ملک میں ہونے والے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے 50 اوور کے میچز کی اہمیت نہیں ہے۔