اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پیوش چاولہ کے والد کا انتقال

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر پیوش چاولہ کے والد پرمود چاولہ کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے، گزشتہ روز چیتن سکاریہ کے والد کا بھی کورونا سے انتقال ہوا تھا۔

crickter piyush chawla
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر پیوش چاولہ

By

Published : May 10, 2021, 12:35 PM IST

تجربہ کار بھارت کے لیگ اسپنر پیوش چاولہ کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ہے، وہ گذشتہ 10 دن سے زیر علاج تھا۔ اہل خانہ انہیں بہتر علاج کے لیے دہلی لے گئے، پیوش چاولہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔

پیوش کا انسٹاگرام

پیوش چاولہ 2014 میں آئی پی ایل کی ٹائٹل جیتنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2021 کے لیے فروری کی نیلامی میں خریدا تھا۔

32 سالہ لیگ اسپنر ہندوستان کے 2011 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے، تاہم اس نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔

گزشتہ روز راجستھان رائلس کے تیزگیندباز چیتن سکاریہ کے والد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ہے، وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے گجرات کے بھاونگر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details