یوراج نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ میری پہلی پسندیدہ دو ٹیمیں بھارت اور انگلینڈ ہیں لیکن ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کے ٹیم میں واپس آنے کی وجہ سے آسٹریلیا بھی کپ کی مضبوط دعویدار ہے۔
'عالمی کپ میں ہاردک اہم' - یوراج سنگھ
بھارتی آل راؤنڈر اور 2011 ورلڈ کپ کے مین آف دی ٹورنامنٹ رہے یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے پاس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے۔
فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے پاس مضبوط ٹیم ہے، ایسے میں آپ اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن میرے خیال سے بھارت اور انگلینڈ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، چوتھے مقام کے بارے میں مجھے نہیں معلوم، اس کے بارے میں میں بعد میں بتاؤں گا۔
ہندستانی کرکٹر نے کہا کہ پانڈیا ورلڈ کپ میں ہندستان کے لئے بہت مؤثر ہو سکتے ہیں ان کی آئی پی ایل کی شاندار کارکردگی ورلڈ کپ میں مدد کر سکتی ہے۔