اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہونے پر ہیلز دلبرداشتہ - انگلینڈ

انگلینڈ کے بلے باز ایلیکس ہیلز ممنوعہ دوا کے استعمال کے سبب انہیں انگلینڈ کی ورلڈ کپ ٹیم سے باہر کیے جانے سے خاصے دلبرداشتہ ہیں اور انہوں نے اس فیصلے پر ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔

ورلڈ کپ ٹیم سے باہر ہونے پر ہیلز دلبرداشتہ

By

Published : Apr 30, 2019, 10:40 PM IST

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ممنوعہ دوا کے استعمال کرنے والے ا یلیکس ہیلز پر سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی اپنی ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔ ای سی بی کی کارروائی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہیلز کی مینجمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں کہاکہ سلیکٹرز کی طرف سے ہیلز کو ورلڈ کپ کے 15 رکنی ٹیم اور آئندہ سیریز سے باہر کرنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔


کمپنی نے کہاکہ اس معاملے میں کوئی بھی ہیلز کی حرکت کے لئے راحت کا مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔ ہیلز نے یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے لیكن گزشتہ چند ہفتوں سے وہ اور ان کے نمائندے ای سی بی کے سینئر حکام سے مسلسل بات چیت کر رہے تھے جہاں ہیلز نے بار بار اپنی غلطی کے لئے معافی بھی مانگی تھی۔


انہوں نے بتایاکہ ای سی بی نے ہیلز کی معطلی کے بعد انہیں ری ہیبی لٹیشن کی تدابیر تلاش کرنے پر زور دیا تھا۔ بورڈ اور پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ اس کی تدبیر خفیہ رکھی جائیں گی۔ ہیلز نے بورڈ کی ہر بات قبول کی اور انہیں اور ان کے نمائندوں کو یقین دلایا تھا کہ کسی بھی طرح کی ہدایات ان کے ورلڈ کپ میں انتخاب کے فیصلے کو متاثر نہیں کر سکتی ہیں۔


مینجمنٹ کمپنی نے اگرچہ ہیلز کے اعتماد کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہیلز کو یقین تھا کہ ورلڈ کپ میں ان کی جگہ کارکردگی کے تحت محفوظ رکھی جائے گی۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بورڈ کی طرف سے دی گئی یقین دہانی جھوٹی تھیں جس کی وجہ سے ہیلز برباد ہو گئے ہیں۔ بورڈ کے اپنے وعدے سے مكرنے پر ہیلز بہت دلبرداشتہ ہیں ۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کو نیک خواہشات بھی دی ہیں۔


غور طلب ہے کہ انگلینڈ 23 مئی تک 15 رکنی ٹیم کا حتمی فیصلہ کر سکتا ہے۔ ٹیم میں ان کی جگہ ہیمپشائر کلب کے جیمز ونس کو شامل کیا جا سکتا ہے جنہوں نے حال ہی میں گلوسسٹرشاير کلب کے خلاف 154 گیندوں میں 190 رن بنائے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details