ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل مقابلے کا پہلا دن بارش کے سبب ٹاس کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے آج ٹاس ہوا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ساؤتھمپٹن کے ایجیز باؤل میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میچ کا پہلا دن بارش کے باعث بغیر ٹاس کے ہی ختم کردیا گیا۔
پہلے دن ٹاس سے قبل ہی بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہوئی لیکن مسلسل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے پہلا سیشن مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا۔
پہلے سیشن کے بعد بارش کچھ دیر کے لیے رکی تھی اور میچ شروع ہونے کا امکان تھا لیکن پھر دوبارہ بارش کی وجہ سے یہ امید بھی ختم ہوگئی۔ جس کے بعد آخری سیشن میں پہلے دن کا میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔